دیوانے بے حال بہت
قدم قدم پہ جال بہت
پیار مخبت کال بہت
اور اسی عالم میں سائیاں
گزر گئے ھیں سال بہت
۔
سائیاں میری راتیں گم
ساون گم ،برساتیں گم
لب گم گشتہ، باتیں گم
تنہائی گم،جھاتیں گم
جیون کے اس صحرا میں
سب جتیں ،سب ماتیں گم
،
سائیاں میرا درد گھٹا
سائیاں میرے زخم چھپا
سائیاں میرے عیب چھپا
سائیاں کوئی نوید سنا
اتنے کالے موسم میں
سائیاں اپنا آپ دکھا
0 comments:
Post a Comment